یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوگی، جس میں تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے۔
اسلام آباد میں جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔ پریڈ میں آرمرڈ کور، آرٹلری اور ایئر ڈیفنس انجینیرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لیں گے اور ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔
چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
Comments are closed.