جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

آج 23 مارچ 2021 کو 81 واں یوم پاکستان بھر پور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور اور پشاور میں21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں یہ سلامی دی گئی۔

کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارش کے باعث 23 مارچ کی پریڈ اب 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پریڈ میں تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔ 25 مارچ کی پریڈ کا وقت اور مقام وہی ہو گا جو پہلے سے طے شدہ ہے۔

واضح رہے کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.