پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

یومِ مزدور پر پی ٹی آئی کی ریلی کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کا پلان

یومِ مزدورپر روات سے آنے والی پی ٹی آئی کی ریلی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کا پلان بنا لیا گیا۔

اسلام آباد کی جانب آنے والا راستہ فیض آباد پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز رکھے جانے سے ٹریفک جام ہو گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سارے کا سارا معاشرہ اپنے مزدوروں کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے، یکم مئی کو ریلی نہیں نکال سکتے یہ کہنا حیران کن ہے۔

پولیس، ایف سی، رینجرز اور خواتین اہلکار بھی فیض آباد میں موجود ہیں۔

پولیس افسران کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے اجازت بھی طلب نہیں کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت ریلی کے شرکاء کے اسلام آباد میں داخلے کا خدشہ ہے، وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں ہے۔f

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.