بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ دفاع 2022ء: پاک فضائیہ کا ملی نغمہ جاری

یومِ دفاع پر پاک فضائیہ کی جانب سے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یومِ دفاع پر ملی نغمہ جاری کر دیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملی نغمے میں غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یومِ دفاع قربانیوں کی لازوال داستان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.