آج 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف نے اس موقع پر مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر رکھی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
تبدیلیٔ گارڈز کی تقریب میں 7 خواتین سمیت 57 کیڈٹس نے حصہ لیا۔
Comments are closed.