جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یومِ حقِ خودارادیت، صدر علوی کا پیغام، آزاد کشمیر میں تعطیل

یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر آج آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے۔

یومِ حقِ خودارادیت کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفر آباد میں آزادی چوک پر منعقد ہو گی۔

صدر عارف علوی کا پیغام

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں کے لیے ذمے داری یاد دلانا ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ بھارتی قبضے کے 76 سال کشمیریوں پر جبر کی افسوس ناک داستان ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدرِ پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو 75 سال قبل کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.