یومِ تکبیر کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی پر پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستانی قوم کے عزم کو سلام پیش کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں دھماکے کر کے ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ پاک فضائیہ نے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ ایٹمی ٹیسٹ کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیاروں نے ایٹمی ٹیسٹ سے قبل اور اس دوران فضائی سیکیورٹی فراہم کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ تن تیار تھے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو اس تاریخ ساز واقعے میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔
Comments are closed.