پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اطمینان ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں سرپرائز کا کہا تھا، آج ہم نے سرپرائز دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا راستہ بند ہونا شروع ہوگیا ہے، سینیٹ الیکشن نے ثابت کیا یہ نااہل حکمران ہیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی پروگرام نہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین عمران خان اور ان کی پالیسی سے بیزار ہیں۔
Comments are closed.