سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں شب خون مارا ہے۔
سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل کی منظوری کا کریڈٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ نے کسی بل کے لیے ووٹ دیا ہے۔
اس پر صحافی نے سوال کیا کہ اسٹیٹ بینک بل کی منظوری کے معاملے پر ساری حکومت آپ کا نام لے لے کر شکریہ ادا کررہی ہے۔
جس پر یوسف رضا گیلانی نے جواباً کہا کہ اچھی بات ہے، آئندہ بھی کرتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بل سینیٹ میں آیا تو11 لوگ نہیں تھے، ان کے ارادے پر شک نہیں کررہا۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کا اتنا اہم بل رات کو 12 بجے ایجنڈےپر لایا گیا، رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا، یہ زیادتی اور پارلیمانی روایت کے خلاف ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو متعصب نہیں ہونا چاہیے تھا، آدھ گھنٹہ اجلاس ملتوی کیا، میں ایوان میں ہوتا تو حکومت بل مؤخر کردیتی اور پھر لے آتی۔
Comments are closed.