منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

یوسف رضا گیلانی نے میثاق معیشت کو آج کی ضرورت قرار دے دیا

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میثاق معیشت آج کی ضرورت ہے۔

ملتان میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مخلوط حکومت میں مختلف آرا ہیں، سیاسی جماعتیں اپنا اپنا پلان لے کر چلتی ہیں۔

پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کرلیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل قائم کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد نواز شریف نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، آصف علی زرداری نے ن لیگی قائد کو انتخابات کا بائیکاٹ کرنے سے منع کیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میثاقِ معیشت آج کی ضرورت ہے، چارٹر آف اکانومی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا ہونا ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کا مشن لے کر نکلیں، انہوں نے ملک میں جمہوریت کےلیے جستجو کی۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ لیڈرز کی سوچ اور فکر کبھی نہیں مرتی، بی بی کی سوچ اور فکر آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے، پیپلز پارٹی جلد اپنا منشور پیش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.