سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر منتخب ہونے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیے گئے۔
اس حوالے سے سینیٹ کے سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے لیے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کےسینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 21 جب کہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 30 دستخط کے ساتھ درخواسے جمع کرائی گئی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے درخواستوں پر ایک ایک دستخط کی تصدیق کرنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ مقرر کیا۔
Comments are closed.