مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کسی ادارے کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ نے نیب، ایف آئی اے کو نیوٹرل رہنے نہیں دیا، یورگیم ازاوور ناؤ۔
انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آوازیں نہیں، چیخیں ہیں کہ مجھے بچا لو، آپ کو بچانے اب کوئی نہیں آئے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک لفظ نیوٹرل سے پوری جماعت ڈھرنگ سے نیچے آ گئی، آپ چاہتے ہیں کہ کیا کوئی آپ کو گنتی پوری کر کے دے؟ اگرکوئی ایسا نہ کرے تو آپ انہیں جانور کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی گنتی آزاد کشمیر، سینیٹ، گلگت بلتستان الیکشن میں پوری نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی ادارے کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ نے نیب،ایف آئی اے کو نیوٹرل رہنے نہیں دیا، نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے، اس پر مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کسی ملک کو آپ کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت نہیں، آپ خود اپنے لیے کافی ہیں، عوام نے آپ کو ریڈ کارڈ دکھا دیا ہے۔
Comments are closed.