مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے گورنر ہاؤس میں نجی معاہدے میں صدر مملکت عارف علوی کی شرکت پر تبصرہ کیا ہے۔
ایک بیان میں پرویز رشید نےاستفسار کیا کہ وہ یورپ جسے عمران خان جانتے ہیں یا ریاست مدینہ، جس کا خواب وہ عوام کو دکھاتے ہیں، کیا وہاں ایسا ہوسکتا تھا؟
انہوں نے کہا کہ یورپ یا ریاست مدینہ میں کوئی صدر سرکاری دفتر میں نجی کاروباری دستاویزات کے معاہدے کا گواہ بنا ہوتا تو وہ جیل کی ہوا کھاتا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سرکاری لوگو والے سبز میز پوش پر نجی کاروباری دستاویزات پر معاہدہ ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ یا یورپ میں صدر سرکاری دفتر میں بیٹے اور امریکی کمپنی کے معاہدے کا گواہ بنا ہوتا تو جیل میں ہوتا۔
پرویز رشید نے اپنے بیان کے ساتھ گورنر ہاؤس میں امریکی کمپنی سے معاہدے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
Comments are closed.