xyxy single woman dating i hate liars poems free matrimonial site niche dating site asian matrimonial sites uk some say i am sweety farnham thai

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپ کی 70 فیصد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگادی گئی، یورپی یونین

یورپی یونین میں 70 فیصد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان آج یورپین کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

 یورپین کمیشن کے مطابق ‘ آج یورپین یونین نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے جس میں اس کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ یونین کے مطابق اس کے 256 ملین سے زائد بالغ افراد اب ویکسینیٹڈ ہیں۔

اس سنگ میل کو عبور کرنے پر یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا کہ یورپین یونین میں 70 فیصد بالغ افراد کو اگست تک ویکسین لگانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ یورپین یونین کی ایک ساتھ ملکر آگے بڑھنے کی حکمت عملی یورپ کو کوویڈ 19 کے خلاف عالمی لڑائی میں سب سے آگے لیکر جارہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ وبائی مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمیں اس پر ابھی کام جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے باقی رہ جانے والے یورپین شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں ویکسین لگانے کے لیے باقی دنیا، خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپ اس کوشش میں اپنے شراکت داروں کی مدد جاری رکھے گا۔

دوسری جانب یورپین کمشنر برائے صحت اور فوڈ سیفٹی اسٹیلا کیریا کایڈیس نے بھی اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یورپین یونین اور اس کے رکن ممالک کی اجتماعی کامیابی ہے اور یہ اس بات کا اظہار ہے کہ جب ہم یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ملکر کام کریں تو کیا کچھ ممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.