یورپی پارلیمنٹ نے 2035 تک پیٹرول اور ڈیزل انجن گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کے لیے قانونی سازی کی منظوری دے دی۔
پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کے مذاکرات کاروں نے یورپی کمیشن کی طرف سے پیش کردہ معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے تحت دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں 2035 تک بند ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ یورپ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی کل مقدار کا 12 فیصد گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے ہے۔
یورپی ممالک میں اب فروخت ہونے والی 12 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک کاریں ہیں، خریدار بھی اب پیٹرول اور ڈیزل انجن کی بجائے الیکٹرک کاریں خرید رہے ہیں۔
Comments are closed.