بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

یورپ میں کورونا اور انفلوئنزا کیسز میں اضافہ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ جاری

یورپ میں کورونا وائرس اور انفلوئنزا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کردیا ہے۔ 

یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ کے مطابق یہ وقت ابھی اطمینان کا نہیں ہے۔ یورپی خطہ ایک بار پھر کورونا وائرس کا مرکز بنا ہے۔ 

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او یورپ ہینس کلوگ نے کہا کہ دنیا میں سامنے آنے والے نئے کیسز میں سے 60 فیصد یورپی ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ 

 ہینس کلوگ نے کہا کہ کورونا وائرس اور انفلوئنزا کو کنٹرول کرنے کیلئے ویکسی نیشن اہم ہتھیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.