بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ

یورپ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر یورپین سینٹرل بینک نے شرح سود میں مزید 75 بیسک پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔

اس سے قبل جون میں بھی 25 بیسک پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح اس سال میں اب تک مجموعی طور پر 100 بیسک پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔

یورپین سینٹرل بینک کے مطابق آج اس کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں تازہ ترین مانیٹری فیصلے لیے گئے۔ اجلاس میں شرح سود میں 0.75 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم ہے کہ یورپ میں افراط زر 2 فیصد کے ہدف کے درمیان رہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افراط زر کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.