بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپ: شہریوں کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر عدم عملدرآمد، واٹس ایپ پر جرمانہ

یورپ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے واٹس ایپ پر 22.5 کروڑ یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔

ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ شہریوں کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔ 

ڈی پی سی نے مزید کہا کہ واٹس ایپ 3 ماہ میں صارفین و دیگر سے متعلق شفافیت لائے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات واٹس ایپ کی ڈیٹا شفافیت اور صارف کا ڈیٹا فیس بک کو دینے سے متعلق تھی۔ 

ادھر واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جرمانہ حد سے زائد ہے، اس پر اپیل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.