جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

یورپی یونین کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی ای یو کی ڈی جی ٹریڈ سے ملاقات

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کی ڈی جی ٹریڈ ویینڈ سابین سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ڈی جی ٹریڈ کے دفتر میں ہوئی جہاں پہنچنے پر ویینڈ سابین نے سفیر پاکستان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے جی ایس پی پلس اور باہمی تعاون میں اضافے اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے دیگر ممالک سمیت پاکستان کو 10 سال کیلئے دی جانے والی جی ایس پی پلس رعایتی اسکیم رواں سال کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گی۔

لیکن پاکستان اس کے فوری بعد نئی آنے والی اسکیم کیلئے بھی امیدوار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.