جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

یورپی یونین کا پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کا فیصلہ، نگراں وزیر تجارت

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ یورپی یونین ارکان پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس اسکیم کی2027 تک توسیع کا فیصلہ کیا، امید ہے یورپی کونسل جلد اسکیم کیلئے قوانین کی حتمی منظوری دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے موجودہ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے۔

دوسری طرف یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے نگراں وزیر تجارت کے سوشل میڈیا بیان کو ٹیگ کرکے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پر فیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں، یورپی یونین کے ممبر ممالک جلد اس کا فیصلہ کریں گے۔ 

یورپی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.