بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپی یونین کا سردیوں میں گیس کم استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق

روس کی جانب سے یورپ کو گیس کی مسلسل کمی کے خطرے کے پیش نظر یورپی یونین کی ممبر ریاستوں نے آنے والی سردیوں کے دوران یورپ میں 15 فیصد گیس کم استعمال کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق یورپی وزرائے توانائی کے اجلاس میں سامنے آیا، جس میں طے کیا گیا کہ ان ممالک کے گذشتہ 5 سال کے دوران استعمال کی جانے والی گیس کی مقدار کی بنیاد پر اب وہ 15 فیصد کم گیس استعمال کریں گے۔

اسی اجلاس میں اس کمی کیلئے جو وقت مقرر کیا گیا ہے وہ یکم اگست 2022 سے لے کر 31 مارچ 2023 ہے۔

وزرائے توانائی کے اجلاس میں اس بات کو خاص طور پر نوٹ کیا گیا کہ روس توانائی کی سپلائی کو یورپ کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس میں مسلسل کمی کر رہا ہے۔

اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ سردیوں میں توانائی کی ایک بڑی سپلائی کو روک دے۔ اس لیے یورپ پہلے سے ہی اس کی تیاری کرے اور خود سے ہی اپنے آپ کو اس کمی کیلئے تیار کرنا شروع کردے۔

اس لیے طے کیا گیا کہ جو ممبر ریاستیں پائپ لائنوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں وہ آنے والی سردیوں میں 15 فیصد گیس کم استعمال کریں گی۔

اسی اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ جو ممبر ریاستیں اس باہمی نظام سے منسلک نہیں ہیں وہ اس فیصلے کی پابند نہیں ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.