پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی دسمبر میں تجدید ہونی ہے، جی ایس پی اسٹیٹس برآمدات کے لیے اہم ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی مانیٹرنگ ٹیم پاکستان آرہی ہے، یہ سہولت پاکستان پر انسانی حقوق اور نظامِ حمکرانی کی ذمے داریاں عائد کرتی ہے۔
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کی سفیر نے آزادیٔ صحافت اور تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن پر گفتگو کی ہے۔
Comments are closed.