یورپی کونسل کا دو روزہ اجلاس یورپی دارالحکومت برسلز میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں یورپی یونین کے 27 ممبر ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور یورپی کونسل و کمیشن کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔
اس اجلاس کے ایجنڈے میں یورپ میں توانائی کا بحران، یوکرین پر روسی حملہ، معاشی معاملات اور بیرونی تعلقات جیسے موضوعات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں یورپی رہنما توانائی کی قیمتوں اور اس کی فراہمی کے تحفظ کے علاوہ توانائی مارکیٹ کو بہتر بنانے اور توانائی کی طلب میں کمی پر مختلف اقدامات کا جائزہ بھی لیں گے۔
اجلاس کی اہم بات یہ بھی ہے کہ جس ہال میں یورپی سربراہان کا اجلاس منعقد ہورہا ہے، کونسل حکام نے اس سمیت دیگر بلڈنگز میں ہیٹنگز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.