گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، چوہدری سرور کہتے ہیں کہ وفد نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
یورپی یونین کے وفد نے تعمیری شراکت داری کی بنیاد پر مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر زور دیا اور افغانستان سمیت خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار کو بھی سراہا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یورپی یونین افغانستان میں دیرپا امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
چوہدری محمدسرور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی وفد کو بتایا۔
Comments are closed.