روس کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کا روسی سفارت کاروں کو نکالنا تنگ نظری ہے۔
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحران کے اس ماحول میں سفارتی رابطے کم کرنا تنگ نظری والا اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ رابطے کم ہونے سے بحران کے حل کی کوششیں متاثر ہوں گی، روس بھی یورپی اقدامات پر جوابی اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، سوئیڈن سمیت متعدد یورپی ممالک روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.