یورپی رہنماؤں نے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست سے آگے بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
افغانستان پر جی سیون ملکوں کا ویڈیو اجلاس جاری ہے، اس میں یورپی رہنماؤں نے خطرے میں گھرے افغان شہریوں کے انخلاء تک کابل ایئرپورٹ پر امریکی کنٹرول برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ انخلاء کا آپریشن مکمل ہونے تک کابل ایئرپورٹ امریکی کنٹرول میں رہنا چاہیے۔
یورپی یونین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلاء کے حقدار تمام ملکوں کے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ تک منصفانہ رسائی ملنی چاہیے۔
Comments are closed.