پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

یورپی بینک یوکرین کو کیف میٹرو کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا

یورپین انوسٹمنٹ بینک یوکرین کے دارالحکومت کیف کی میٹرو کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے آج یورپی دارالحکومت برسلز میں جاری کیف انوسٹمنٹ فورم میں معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت یورپین انوسٹمنٹ بینک کیف شہر کی میٹرو کو جدید بنانے کیلئے 450 ملین یورو فراہم کرے گا۔

بعد ازاں اس کی توسیع اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے مزید 500 ملین یورو فراہم کیے جائیں گے۔

یوکرینی حکام کے مطابق اس کی 80 فیصد کوچز روسی ساختہ ہیں۔ جن میں سے نصف سے زیادہ کو اپ گریڈنگ، دیکھ بھال اور متبادل کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.