knoxville hookups instant sex hookup sites 2010 free hookup apps the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورپین یونین کورونا کے باعث زندگی و موت کے پیمانے اتھل پتھل

برسلز(حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین میں عالمی وباء کوویڈ-19 کے باعث زندگی اور موت کے پیمانے اتھل پتھل ہوگئے ہیں۔

یورپین شماریات کے دفتر یورواسٹیٹ کے مطابق یورپین یونین میں 2020 کے دوران 52 لاکھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2019 میں مرنے والوں کی تعداد 46 لاکھ 50 ہزار تھی۔

یورواسٹیٹ کے مطابق اموات میں یہ اضافہ عالمی وباء کی وجہ ہوا۔

یورواسٹیٹ کے مطابق اسی طرح اس وباء کے دوران یورپین یونین کے 27 میں سے 23 رکن ممالک میں شہریوں کی متوقع عمر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ صدی میں بہت سے عوامل، بشمول نو زائدہ بچوں کی اموات میں کمی، معیار زندگی میں اضافے، صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں ترقی اور بہتر تعلیم کے باعث یورپین شہریوں کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔ لیکن 2020 میں چیزیں دوسری سمت میں چلی گئیں۔

یورواسٹیٹ کے مطابق یورپین یونین میں 2020 میں پیدائش کے وقت متوقع زندگی کا جو نیا پیمانہ سامنے آیا ہے، اس کے مطابق 2019 سے اب تک خواتین کی متوقع عمر میں نو ماہ اور مردوں میں 8 ماہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اب خواتین کی متوقع عمر 80.4 سال اور مردوں کی 77.5 سال رہ گئی ہے۔

یورواسٹیٹ کے مطابق ڈنمارک، اسٹونیا،فن لینڈ اور قبرص کے علاوہ یورپین یونین کے باقی تمام ممبر ملکوں میں عمر میں کمی سامنے آئی ہے۔ بیلجیئم سمیت 9 ممالک ایسے ہیں جہاں یورپین شہریوں کی متوقع عمر میں ایک سال سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ کمی اسپین میں ہوئی ہے جہاں عمر کی حد میں 16 ماہ کی کمی ہوئی۔

یورواسٹیٹ کے مطابق 1960 سے لیکر یورپ میں شہریوں کی عمر میں ہر دہائی کے بعد 2 سال کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب اہم بات یہ بھی ہے کہ اب بچوں کی شرح اموات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یورپین یونین میں 2020 کے دوران 13250 بچے ایک سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوگئے جو 2019 کے مقابلے میں 849 کم ہے۔

اب یونین میں بچوں کی شرح اموات 3.3 فی ایک ہزار بچے رہ گئی ہے۔ 1999 میں بچوں کی اموات کی شرح اس سے دگنی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.