یورپین یونین نے کابل سے شہریوں کے انخلاء میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے یورپین کونسل کے سربراہ چارلس مشل نے آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے خطے میں سیکیورٹی کی تازہ صورتحال پر گفتگو اور پاکستان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل سے انخلاء کے بعد آنے والوں کو پاکستان میں عارضی قیام کی سہولت فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے تحریر کیا کہ اس ٹیلیفون کال کے ذریعے میں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا انخلاء کے عمل کے بعد وہاں سے نکالے جانے والے افراد کی میزبانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ہم نے افغانستان میں شہریوں کے تحفظ اور خطے اور بین الاقوامی سیکیورٹی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.