یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار اسلامی تہذیب، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی، ایثار، قربانی، ہمدردی، احترامِ انسانیت اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈاکٹر اسد مجید خان نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے، آمین.
Comments are closed.