جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

یورپین یونین نے فوڈ اتھارٹی بلوچستان کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کردی

یورپین یونین کی جانب سے فوڈ اتھارٹی بلوچستان کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کردی گئی ہے۔

پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اس موبائل لیبارٹری کی علامتی چابی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام کےحوالے کی۔

اس حوالے سے پاکستان میں یورپین یونین آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس سے نہ صرف صوبے میں بلکہ مجموعی طور پر پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی عوام تک رسائی کی حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.