منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

یورپین یونین اور پاکستان کا ایک بار پھر تعاون

یورپین یونین اور پاکستان زراعت کے شعبے میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں یورپین وفد کی قیادت یورپین کمشنر برائے زراعت و دیہی ترقی مسٹر جانوس ووجیچوسکی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے وزیر تجارت سید نوید قمر کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے زراعت کے شعبے خاص طور پر زراعت پر مبنی صنعتوں کو جدید بنانے،  خوراک ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی توسیع، زرعی تحقیق،  پانی کے انتظام، خوراک کی حفاظت اور سیلابوں سے بچائو کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 قبل ازیں وزیر تجارت جب کمشنر آفس پہنچے تو یورپین کمشنر برائے زراعت نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یورپین،  بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.