یورپین کمیشن نے کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ ترمیم شدہ معاہدہ شائع کردیا۔
ترمیم شدہ معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ ایسٹرازینیکا کمپنی ویکسین کم پڑنے پر برطانیہ میں موجود پلانٹس سے ای یو کو ویکسین فراہم کرےگی۔
اگست میں ہوئی ڈیل کے مطابق ایسٹرازینیکا کو ریگولیٹری اپروول کے بعد ویکسین کی 300 ملین خوراکیں یورپین یونین کو فراہم کرنا تھیں۔ جب کہ 100 ملین مزید کورونا ویکسین کی فراہمی بھی ڈیل کا حصہ تھی۔
ای یو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب مارچ تک 100ملین ویکسین ڈوزز کا ایک کوارٹر حصہ ملنے کی توقع ہے۔
ایسٹرازینیکا کمپنی کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ان کے پلانٹس پر پروڈکشن کے حوالے سے مسائل ہیں۔
Comments are closed.