مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے یورپ کے مرکزی بینک نے شرح سود میں نصف فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
2011 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ یورپین سینٹرل بینک شرح سود بڑھائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی شرح سود 27 جولائی سے نافذالعمل ہوگی، یہ اقدام مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
یورپی یونین میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.6 فیصد ہوچکی ہے جبکہ یورو استعمال کرنے والے 19 ممالک میں یہ شرح 8.6 فیصد ہے۔
یورپین سینٹرل بینک کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور کچھ عرصے تک ہمارے طے کردہ ہدف سے اوپر ہی رہے گی۔
Comments are closed.