ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی دے دی، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جنرل باڈی کا اجلاس سول اسپتال کے سے پی جی ایم آئی ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر صوبوں سے آئے ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ ہم جمہوری انداز میں اپنی تحریک چلا رہے ہیں ہمیں اشتعال پر مجبور نہ کریں۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج کیا جائے گا۔
Comments are closed.