ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کی گئی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے الائیڈ اسپتال، غلام محمد آباد اور سمن آباد کے جنرل اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذیشان انور کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ملازمتوں سے برطرف ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے اور سیکیورٹی بل کو فوری طور پر منظور اور نافذ العمل کروایا جائے۔
Comments are closed.