اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی پی ایم سی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عمارت پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور متعدد ینگ ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ایم سی کے باہر موجود احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز عمارت میں داخل ہوئے، اس موقع پر پولیس نےان کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
احتجاجی ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
پولیس نے متعدد ینگ ڈاکٹرز کو حراست میں بھی لے لیا۔
اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں سے ینگ ڈاکٹرز قافلوں کی صورت میں اسلام آباد میں پی ایم سی کے سامنے پہنچے اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی، احتجاجی ڈاکٹرز نے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر پی ایم سی کی تالہ بندی کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
Comments are closed.