بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

ینگ نرسز ایسوسی ایشن اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی کراچی میں جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ہیلتھ رسک الاؤنس ختم کر دیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ روز سیکریٹری صحت سے ملاقات ہوئی تھی، حکومت کو آج تک کی مہلت دی ہے۔

احتجاج کے دوران اسپتالوں میں او پی ڈی میں کام بند کر دیا گیا۔

اسپتالوں میں احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.