منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

یمن: مارب میں ڈرون حملہ، القاعدہ کا جنگجو ساتھیوں سمیت ہلاک

یمن کے مشرقی صوبہ مارب میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں القاعدہ کا جنگجو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ 

صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون نے حسان حضرمی کی گاڑی کو وادی عبیدہ میں نشانہ بنایا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق گاڑی میں حسان حضرمی دو دیگر القاعدہ ساتھیوں کے ہمراہ سوار تھا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بم بنانے کا ماہر حسان حضرمی یمن میں امریکی فوج کی ہٹ لسٹ پر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.