بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یمن فیلڈ مشن سے واپسی پر اقوام متحدہ کے 5 افراد اغوا

یمن فیلڈ مشن سے عدن واپسی پر اقوام متحدہ کے عملے کے 5  افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان رسل گیکی نے کہا ہے کہ عملے کو جمعے کو ابیان گورنریٹ سے اغوا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عملے کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

یمن حکومت کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے یو این عملے کی باحفاظت رہائی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق عدن میں اقوام متحدہ کے دفتر سے اغوا کیے گئے 5 میں سے 4 افراد یمنی اور ایک غیر ملکی شہری ہے۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ اقوم متحدہ کے کارکنان کو جمعے کے روز ابیان سے اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے جایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.