جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یمنی حوثیوں کا اسرائیلی جہاز اغوا کرنے کا اعتراف

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مبینہ اسرائیلی جہاز کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جہاز کو عملے سمیت اغوا کرکے ساحلی علاقے میں لے جایا گیا ہے۔

ترجمان حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے سے اسلامی اصول و قواعد کے مطابق برتاؤ کررہے ہیں۔

حوثی گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل یا اسرائیل سے تعاون کرنے والوں کے جہاز ہمارا ہدف ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کےخلاف حملے رکنے تک اسرائیل کے خلاف جنگی آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ٹائیکون (دولت مند بزنس مین) کا بحری جہاز اغوا کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.