امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے غزہ میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کے پاس موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی ہونے والی ہے اور اس حوالے سے ڈیل جاری ہے۔
صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایسا ہونے والا ہے لیکن میں تفصیلات میں نہیں جاناچاہتا۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ ایک ڈیل پر مذاکرات کررہے ہیں جس کے تحت ممکنہ طور پر 7 اکتوبر کو اغوا ہونے والے 80 کے قریب یرغمالی خواتین اور بچے رہا کر دیے جائیں گے۔
اسکے بدلے میں اسرائیل 3 سے 5 دن تک عارضی جنگ بندی اور ان خواتین اور کم عمر نوجوانوں کو جو اسرائیل میں قید ہیں انہیں رہا کرنے پر تیار ہو جائے گا۔
Comments are closed.