بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

یقین ہے عمر فاروق نے جو گھڑی دکھائی وہ نقلی ہے، کامل علی آغا

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے عمر فاروق کے پاس موجود گھڑی کو نقلی قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ انہیں یقین ہے عمر فاروق نے جو گھڑی دکھائی وہ نقلی ہے، سارا معاملہ ایف بی آر کا ہے، یہ کریمنل کیس بنتا ہی نہیں ہے۔

دکان کے پچھلے مالک نے مبینہ طور پر گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی۔

کامل علی آغا نے کہا کہ اس معاملے میں جن جن لوگوں کا نام آ رہا ہے، انہیں اپنی صفائی کیلئے وطن آنا پڑے گا، توشہ خانہ میں قیمت کا تعین کرنے کی کمیٹی موجود ہے، لوگوں نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں، عمر فاروق نے جو گھڑی دکھائی وہ اصلی ہے بھی یا نہیں۔

 سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے ایف بی آر کے اختیارات بھی حاصل کیے ہوئے ہیں، عمر فاروق فراڈی ہے، شہزاد اکبر انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہے تھے، ایک خاتون روتی پھرتی تھیں اس لیے ان کو واپس لانا ضروری ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمر فاروق اپنی دشمنی نکالنے کیلئےجھوٹ بول رہا ہے، گھڑی کا کیس بے بنیاد کیس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.