یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں 2023 میں عام انتخابات ہوں گے بھی یا نہیں۔
پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل گہلر نے کہا کہ ہوسکتا ہے پاکستانی انتخابات کی کوریج کیلئے مبصر مشن نہ بھیجیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات رواں برس ہوئے تو مختصر مبصر مشن پاکستان بھجوا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پاکستان کا دعوت نامہ نہیں ملا، الیکشن سے 3 ماہ پہلے دعوت نامہ ملنا چاہیے۔
مائیکل گہلر نے مزید کہا کہ مختصر مبصر مشن کیلئے بھی ہمیں دعوت درکار ہوگی۔
Comments are closed.