جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے، امریکا

امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہے۔

ویدانت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصٰی حملے پر اسرائیل اور امریکی حکام میں کوئی خصوصی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ دنوں مسجد اقصٰی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.