بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا۔
یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کا کہنا تھا کہ ان کے والد جدوجہد کی ایک علامت ہیں۔
رضیہ سلطان نے کہا کہ یاسین ملک نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی صحت اور فیملی سمیت سب کچھ قربان کردیا۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے میرے والد کو غیر قانونی طور پر پابندِ سلاسل رکھا ہوا ہے۔
رضیہ سلطان کا کہنا تھا کہ والد کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مودی ہوں گے۔
یاسین ملک کی بیٹی نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے اپنے والد کی رہائی کو ممکن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments are closed.