بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یاسین ملک نے عدالت کی قانونی مدد کی پیشکش مسترد کردی

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے عدالت کی قانونی مدد کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

گرفتارحریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر جموں کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش کرنے کا مطالبہ عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں قانونی مدد کی پیشکش کی۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یاسین ملک کے خلاف 4 بھارتی فضائی اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

عدالت نے ستمبر کے تیسرے ہفتے میں اگلی سماعت پر تحریری موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.