پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے لاہور کی سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مؤقف اختیار کیا کہ 25 مئی کو پولیس اہلکاروں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللّٰہ کی ایما پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا، گاڑی پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسائیں اور گاڑی تباہ کردی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے زور آزمائی کی، ان کی ہمشیرہ اور بیٹی کو بھی تشددکا نشانہ بنایا۔
یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللّٰہ اور چیف سیکرٹری سمیت 12 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.