لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔
رواں سال 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر آئندہ سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر 9 مئی کے روز عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام عائد ہے۔
گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments are closed.