پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

یاسمین راشد کو مبینہ طور پر برا بھلا کہنے پر کارکنوں کا ایک شخص پر تشدد

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کو مبینہ طور پر برا بھلا کہنے پر کارکنوں نے ایک شخص پر تشدد کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے دعویٰ کیا کہ یاسمین راشد کو برا بھلا کہنے والا شخص نشے میں تھا۔

پی ٹی آئی کارکن بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 پی ٹی آئی کارکنوں کے  تشدد کا نشانہ بننے والے علی رضا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کو برا بھلا نہیں کہا۔

علی رضا نے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں نے شراب پی ہوئی ہے، قریب ہی گنگا رام اسپتال ہے، میرا میڈیکل کروالیں، انہوں نے مجھے بہت مارا ہے، نشان پڑگئے ہیں، میں نے ساری زندگی عمران خان کی مہم چلائی ہے۔

 علی رضا بات کرتے ہوئے رو پڑا اور اس نے کہا کہ میں اوپر جا رہا تھا، ان لوگوں نے اسٹیج پر چڑھنے نہیں دیا اور بہت مارا، میں پی ٹی آئی اور عمران خان کا کارکن ہوں، میں نے انہیں میاں اسلم اقبال کا کارڈ بھی دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.